اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں بہاولپور شاہدرہ میں موجودہ جامعۃ المدینہ گرلز میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع منعقد ہواجس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے طلبا کو سنت کے مطابق میت کو غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور طالبات کےدرمیان سوالات کاسلسلہ بھی ہوا۔نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی گی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔